کوئٹہ( اپنے رپورٹر سے)جمعیت علما اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان، مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا عبدالواسع اور مولانا راشد محمود سومرو نے جمعیت نوشکی کے ضلعی رہنماوں کو فون کرکے جمعیت کے رہنما ظہور احمد بادینی جنہیں نوشکی میں شہید کردیاگیا کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظہور بادینی جمعیت کے مخلص رہنما تھے جن کی جماعت کیلئے قربانیوں کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم کب تک اپنے کارکنوں کے جنازے اٹھاتے رہیں گے ہر روز ہمارے کارکنوں کو شہید کیا جارہا ہے جن کے قاتل تاحال گرفتار نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر شہید ظہور احمد بادینی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔
ظہور بادینی کی شہادت‘ جماعت مخلص رہنما سے محروم ہوگئی‘ مولانا فضل الرحمان
45