ملزمان حسین اور عمر لاکھوں مالیت کی کاپر وائر چوری کرنے کی کوشش کے دوران اہلکاروں پر فائرنگ کرکے فرار ہوئے تھے
ریلوے سگنل شاپ سے لاکھوں مالیت کی کاپر وائر چوری کرنے کی کوشش کے دوران ریلویز پولیس پر فائرنگ کرنے والے خطرناک گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق ملزمان حسین اور عمر نے 4ماہ قبل ریلوے سگنل شاپ سے لاکھوں مالیت کی کاپر وائر چوری کرنے کی کوشش کی، جن کو ڈیوٹی پر موجود ریلویز پولیس افسران اور اہلکاروں نے پکڑنے کی کوشش کی، جس دوران ملزمان نے ریلویز پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کی اور بھاگ نکلے۔ ریلویز پولیس اہلکاروں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ریلوے کی لاکھوں مالیت کی تار چوری ہونے سے بچالی۔ایس ایچ او مغلپورہ ورکشاپس ڈویژن محمد سجاد کی تشکیل دی گئی ریڈنگ پارٹی نے کوششوں کے بعد گروہ کو گرفتار کرلیاْ ریڈنگ پارٹی میں سب انسپکٹر حافظ مطلوب، ہیڈ کانسٹیبل خرم بٹ، کانسٹیبل راحیل خان اور نوازش شامل ہیںْملزمان کو ریلوے جنرل سٹور کے پاس سے گرفتار کیا گیا، ملزمان سے تار کاٹنے والا کٹر بھی برآمد کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے جس میں واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا جائے گا۔
چوری کی واردت کے دوران ریلویز پولیس پر فائرنگ کرنے والا خطرناک گروہ گرفتار
70