پٹرولنگ پولیس میں 18 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ترقی پانے والے 18سب انسپکٹرز کو رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت سینئر افسران نے ترقی پانے والوں کو سب انسپکٹر کے رینک لگائے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ترقی پانے والے سب انسپکٹر میں لاہور کے پانچ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد اور ملتان کے تین، تین اے ایس آئیز شامل ہیں، بہاولپور کے دو ، ڈی جی خان اور سرگودھا کے ایک، ایک اے ایس آئی کو سب انسپکٹر عہدے پر ترقی ملی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پی ایچ پی میں مختلف مراحل میں ایک ہزار اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر پروموٹ کیا جا رہا ہے، 250اے ایس آئیز، 500ہیڈ کانسٹیبلز کو ترقی دی جائیگی جبکہ 250اہلکار پی کیڈٹ سسٹم سے پروموٹ ہوں گے، پی ایچ پی میں نئی بھرتیاں، نئی گاڑیاں، جدید ٹیکنالوجی اور بھرپور وسائل فراہم کئے گئے ہیں
پٹرولنگ پولیس میں 18 اے ایس آئیز کی سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی
87