تھانہ سٹی کمالیہ کے ایس۔ایچ۔او رانا مظہر الحق سے مرکزی انجمن تاجران کے وفد کی ملاقات ۔وفد صدر مرکزی انجمن تاجران سید اکبر علی شاہ ،جنرل سیکرٹری شہباز احمد ،مرکزی انجمن تاجران کے ترجمان پیر محمد یوسف بخاری ،سینئر نائب صدر حاجی فضل الرحمان،نائب صدر حاجی محمد اسلم صدر کلاتھ مرچنٹس ایسوسی ایشن حاجی محمد انور ،چوھدری لیاقت علی ،شیخ محمد فیصل ملک اکرم سمیت دیگر شامل تھے۔اس موقع پر ایس ایچ او رانا مظہر الحق نے کہا کہ علاقے سے جرائم کے خاتمہ کیلئے عوام کا تعاون ضروری ہے ۔منشیات فروش انسانیت کے اصل قاتل ھیں۔نوجوان نسل تباہ ھو رھی ھے ۔ھم سب کو ملکر کام کرنا ھوگا انہوں نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کے حوالہ سے کہا کہ موٹر سائیکل چور کباڑ خانے کی دوکان پر جا کر فروخت کر دیتے ہیں جو قابل جرم امر ہے اگر کسی بھی کباڑ خانے کی دوکان سے موٹر سائیکل کا سامان مل گیا تو قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی کوئی سفارش قبول نہیں کی جائے گی ۔اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران سید اکبر علی شاہ جنرل سیکریٹری محمد شہباز احمد نے یقین دہانی کروائی کہ علاقے سے جرائم کے خاتمہ کیلئے ھر سطح پر تعاون کریں گے کسی بھی جرائم پیشہ افراد کی نہ پہلے سفارش کی ھے نہ اب کریں گے۔مرکزی انجمن تاجران اپنا ایک مقام رکھتی ھے۔تاجر برادری کی ایک نمائندہ تنہا تنظیم ھیشہر میں امن کی بحالی کے لیے پہلے بھی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کیا ھے اور ا?ئندہ بھی کرتے رھیں گے۔
علاقے سے جرائم کے خاتمہ کیلئے عوام کا تعاون ضروری ہے،ایس ایچ او کمالیہ
55