1
پشاور( اباسین خبر)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ایک دن میں مذاکرات کا نتیجہ نہیں نکل سکتا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی سنجیدگی کو دیکھنا ہوگا، اور پہلے مرحلے میں ملک کے حالات کو بہتر بنانا ضروری ہے۔شوکت یوسفزئی نے بانی پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی کال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سول نافرمانی کی کال بانی پی ٹی آئی نے دی ہے، اور وہی اسے موخر کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔