3
پشاور( اباسین خبر)خیبرپختونخوا کے عوام نے فوجی عدالتوں سے 25 مجرمان کی سزاں کا خیرمقدم کیا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے اصل ماسٹر مائنڈز اور ذمہ داروں کو سزا دینے تک انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے۔ انہوں نے اس فیصلے کو بہت اچھا قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس کی تائید کرتی ہے۔ شہریوں نے مزید کہا کہ منصوبہ سازوں اور ماسٹر مائنڈز کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے اور انہیں مثالی سزائیں دینی چاہئیں۔شہریوں نے یہ بھی کہا کہ یہ 25 افراد صرف ایک ادارے کے نہیں بلکہ پوری قوم کے دشمن ہیں، اور والدین کو اپنے بچوں کو شرپسند تحریکوں سے بچانے کی ضرورت ہے۔