کوئٹہ( اباسین خبر) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی اور اسپیکر کو remote control سے چلانے کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی کے اندر اور باہر بلوچ، پشتون سمیت ہر مظلوم اور ہر علاقے کے مسائل کو اجاگر کریں گے اور ان کے حل کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے ناکام ہوں گے۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے یہ باتیں کوئٹہ میں وفود سے ملاقات اور اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاق اور مقتدر قوتوں نے بلوچستان کو لاوارث سمجھ رکھا ہے اور یہاں کے وسائل کو سونے کی چڑیا کی طرح لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مائیں زچگی کے دوران مر رہی ہیں، لوگ جانوروں کے ساتھ ایک جگہ سے پانی پی رہے ہیں، اور لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں، نہ ہی تعلیم اور صحت کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔مولانا نے اس پر بھی اظہار تشویش کیا کہ اس کے باوجود بلوچستان اسمبلی کی بلڈنگ گرا کر اربوں روپے خرچ کرنے کا ارادہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکمران قوم، عوام اور ووٹرز سے مخلص ہیں تو انہیں عوام کی حالت بدلنے، مسائل حل کرنے اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے فوری اور عملی انقلابی اقدامات اٹھانے چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاق صرف پنجاب کی فکریہ میں مگن ہے اور بلوچستان کے حکمران غافل بنے ہوئے ہیں۔ جماعت اسلامی ہر قسم کے ظلم کے خلاف اور ہر مظلوم کے ساتھ ہے۔ وہ بلوچستان اسمبلی میں عوامی مسائل کے حل کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے اور الحمدللہ عوام ہر سطح پر ان کے ساتھ ہیں۔
اسمبلی اوراسپیکرکوریموٹ کنٹرول سے چلانے کے خلاف مز احمت کریں گے، ہدایت الرحمان
2
پچھلی پوسٹ