میامی( سپورٹس ڈیسک)میکسیکن ریفری مارکو انٹونیو اورٹیز ناوا کو ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار لیونل میسی سے آٹوگراف مانگنا مہنگا پڑ گیا۔ کونکاکاف نے اس حرکت کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اورٹیز ناوا پر 6 ماہ کی پابندی عائد کر دی۔یہ واقعہ 19 فروری کو کونکاکاف چیمپئنز کپ کے دوران انٹر میامی اور سپورٹنگ کنساس سٹی کے درمیان کھیلے گئے میچ کے بعد پیش آیا، جس میں انٹر میامی نے ایک صفر سے فتح حاصل کی تھی۔ میچ کے بعد ریفری نے میسی سے اپنے معذور رشتہ دار کے لیے آٹوگراف کی درخواست کی تھی۔کونکاکاف نے اس معاملے کا جائزہ لینے کے بعد اس حرکت کو ریفری کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ ریفری نے اس واقعے پر معافی بھی مانگ لی، لیکن اس کے باوجود اس پر 6 ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی۔
ریفری کو میسی سے آٹو گراف مانگنا مہنگا پڑ گیا، پابندی عائد
2