2
کراچی ( اباسین خبر)سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے پیپلز پارٹی پر پانی کے معاملے پر منافقانہ رویہ اپنانے کا الزام عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے کینال منصوبے کی منظوری دستخط کر کے دی، اور پیپلز پارٹی اگر کینال کے معاملے پر سنجیدہ ہوتی تو سندھ اسمبلی میں اس کے خلاف قرارداد لاتی۔ڈاکٹر قادر مگسی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر کینال بنانے کے منصوبے میں شریک ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی، جو دنیا بھر کے مسائل پر جیل سے بیان دیتے ہیں، کینال کے معاملے پر اب تک کوئی بیان سامنے نہیں لائے۔