چلاس( اباسین خبر)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے لیے کمیٹی کی منظوری دے دی ہے۔گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کو بجلی اور آٹے پر سبسڈی دی جا رہی ہے، اور ان علاقوں کے عوام نے وطن عزیز کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔انجینئر امیر مقام نے مزید کہا کہ عید کے بعد دانش سکول کا افتتاح کیا جائے گا، اور دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے مطالبات حل کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے ان متاثرین کے مطالبات پر خصوصی کمیٹی کی منظوری دے دی ہے۔وفاقی وزیر امور کشمیر نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے مسائل کا انہیں بخوبی احساس ہے اور ان کے جائز مطالبات کو حل کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت سنجیدگی سے ان مسائل کا حل نکالے گی۔
وزیر اعظم نے ڈیامر بھاشا ڈیم متاثرین کیلئے کمیٹی کی منظوری دے دی: امیر مقام
1