دبئی( سپورٹس ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے تحت دبئی میں کھیلے گئے بھارت اور بنگلا دیش کے میچ کے دوران خالی اسٹیڈیم دیکھ کر بھارتی شائقین نے آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایونٹ کو مکمل طور پر پاکستان منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔گزشتہ روز بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کھیلا گیا، لیکن کھیل کے اختتام تک 25 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والا اسٹیڈیم بھر نہ سکا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف قسم کی باتیں شروع کر دیں۔صارفین نے اس خالی اسٹیڈیم کو دیکھ کر کہا کہ یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ لوگ چیمپئنز ٹرافی کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔ ایک صارف نے تو یہ تک کہہ دیا کہ خالی اسٹیڈیم کی وجہ سے دبئی اور ویسٹ انڈیز میں آئی سی سی ایونٹس نہیں ہونے چاہییں۔
بھارت بنگلادیش میچ؛ دبئی میں خالی اسٹیڈیم دیکھ کر بھارتی شائقین پاکستان کے حق میں بول پڑے
4