2
دبئی( سپورٹس ڈیسک)جمعرات کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے میچ میں ہندوستان نے بنگلا دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔بھارت نے اس فتح کے ساتھ اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا، اور وہ اپنے تیسرے چیمپئنز ٹرافی ٹائٹل کے تعاقب میں ہے۔ اس کامیابی نے بھارت کو گروپ اے میں دوسرے نمبر پر پہنچا دیا ہے۔بھارتی ٹیم نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر نیوزی لینڈ سے پیچھے ہے، جس نے بدھ کو دفاعی چیمپئن پاکستان کو 60 رنز سے شکست دی تھی۔پوائنٹس ٹیبل پر بنگلا دیش تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان منفی نیٹ رن ریٹ کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔