5
پشاور( اباسین خبر)سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، 21 فروری کو خفیہ معلومات کی بنیاد پر کرک میں آپریشن کیا گیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق، کرک میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔