4
مالا کنڈ( اباسین خبر)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔مالاکنڈ، شانگلہ، سوات اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے، جس کے بعد لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور علاقے میں ہلچل مچ گئی۔مالاکنڈ اور اس کے گردونواح میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلہ کا مرکز سوات تھا۔