پشاور( اباسین خبر)وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو چیلنج دے دیاعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت پنجاب حکومت کو مفت صحت کارڈ اور لیپ ٹاپ دینے جیسے منصوبوں میں چیلنج کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ فراہم کریں گے اور مریم نواز کی حکومت کو بھی ایسا ہی کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس فراہم کیا ہے اور اب ہم لائف انشورنس کی سہولت بھی دے رہے ہیں۔ انہوں نے پنجاب حکومت کو بھی اپنی پوری آبادی کو یہ سہولیات دینے کا چیلنج کیا۔علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا نے اپنے خزانے میں 176 ارب روپے کا سرپلس جمع کیا ہے اور آئی ایم ایف کا ٹارگٹ پورا کرنے والا واحد صوبہ ہے۔ اس کے برعکس، پنجاب حکومت کو آئی ایم ایف سے 300 ارب روپے کا سرپلس حاصل کرنے کا ہدف دیا گیا تھا لیکن پنجاب حکومت نے 146 ارب روپے کا خسارہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت 4 ہزار مستحق بچیوں کی شادیاں کروا رہی ہے اور ہر بچی کو 2 لاکھ روپے دے رہی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے چیلنج کیا کہ پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں، اور وہ اس معاملے پر مناظرے کے لیے تیار ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے مریم نواز کو براہ راست چیلنجز دیدیے
4