کوئٹہ( اباسین خبر) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور زیارت میں برف باری کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے، جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سردی کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کوئٹہ، دالبندین، پشین، چمن، مسلم باغ، بارکھان، لورالائی اور زیارت میں بارش ہوئی، اور زیارت و گردونواح میں برفباری کا سلسلہ بدھ کی صبح تک جاری رہا جس سے وادی زیارت نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ برفباری کے بعد سرد ہواں کے باعث زیارت اور شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وادی کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیارت میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم رات گئے کے اوقات میں ضلع چاغی اور قلعہ سیف اللہ میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کوئٹہ میں بارش، زیارت میں برفباری سے موسم سرد ہوگیا
7