6
اسلام آباد( اباسین خبر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب بھر میں جاری تمام ترقیاتی سکیموں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔صوبائی الیکشن کمشنر نے محکمہ مواصلات کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس میں صوبہ بھر میں سول ورکس کے حوالے سے پراگریس رپورٹس طلب کی گئی ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو سول ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے رپورٹ ارسال کی جائے، جس میں 2 دسمبر 2024 سے 31 جنوری 2025 تک کی تفصیلات شامل ہوں۔