صوابی( اباسین خبر)وفاقی وزیر انجینئر امیرمقام نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بانی پی ٹی آئی کی کال کو مسترد کرتے ہوئے ریکارڈ ترسیلات زر بھجوائیں۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کی انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور بانی پی ٹی آئی نے گالم گلوچ کے کلچر کو فروغ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے محبت کرتے ہیں اور ہم عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، باتوں پر نہیں۔انجینئر امیرمقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور چھوٹے لاہور کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) تعمیر و ترقی کا دوسرا نام ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔ حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں نے بانی کی کال مسترد کر دی، ریکارڈ ترسیلات زر بھجوائیں: امیر مقام
6