5
کراچی( سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اپنے دوسرے میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی۔پاکستان کرکٹ ٹیم آج دوپہر کراچی سے دبئی روانہ ہو گی اور کل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔ چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔دوسری جانب بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں آج دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کی میزبان پاکستان ٹیم کو 60 رنز سے شکست دی تھی۔