5
کو ئٹہ ( اباسین خبر)وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود اور موسم سرد ہے۔محکمہ موسمیات نے آج کوئٹہ، زیارت، قلات، بارکھان، موسی خیل، ژوب اور چمن میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔سبی، قلات، خضدار، پشین اور گرد و نواح میں بھی بارش کی توقع ہے، جبکہ دیگر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں 14، گوادر میں 16 اور تربت میں 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔