کو ئٹہ ( اباسین خبر)بلوچستان سے سینیٹ کی ایک خالی نشست پر انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع اور وصول کیے جانے کا آج آخری دن ہے۔گزشتہ روز پانچ امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی وصول کیے۔الیکشن کمیشن کے مطابق، کاغذاتِ نامزدگی شام ساڑھے 4 بجے تک وصول اور جمع کرائے جا سکتے ہیں، جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 22 فروری تک مکمل کی جائے گی۔الیکشن ٹریبونل 27 فروری کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے سے متعلق اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 28 فروری کو جاری کی جائے گی۔امیدواروں کے دستبردار ہونے کی آخری تاریخ یکم مارچ ہے، جبکہ نشست کے لیے پولنگ 8 مارچ کو ہو گی۔یاد رہے کہ بلوچستان سے سینیٹ کی نشست بی این پی کے سینیٹر محمد قاسم کے مستعفی ہونے سے خالی ہوئی تھی۔
بلوچستان: سینیٹ انتخاب، کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز
5
پچھلی پوسٹ