4
و اشنگٹن ( ہیلتھ ڈیسک)امریکا کی ریاست ٹیکساس میں بچوں میں خسرہ کی وبا مسلسل بڑھ رہی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق، ریاست ٹیکساس میں سب سے پہلے 5 فروری کو اس وبا کی تصدیق کی گئی تھی، جس کے بعد سے بچوں میں کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں۔اب تک خسرہ کے کیسز کی تعداد 58 ہو گئی ہے، جن میں زیادہ تر کیسز بچوں میں رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 6 کیسز بالغ افراد میں بھی سامنے آئے ہیں۔حکام کے مطابق، متاثرہ 13 مریضوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے 4 کی ویکسینیشن ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔