1
واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے افغانستان میں انتہا پسندوں کے ٹھکانوں کی موجودگی کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ افغانستان کے کچھ علاقے انتہا پسند سرگرمیوں کے لیے مواقع فراہم کرتے ہیں، اور طالبان نے ایسے ماحول کا قیام کیا ہے جو دہشت گرد گروپوں کو اپنے ٹھکانے بنانے اور تربیتی کیمپ قائم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔مارکو روبیو نے مزید کہا کہ افغانستان میں اب امریکی فوج موجود نہیں ہے جو ان دہشت گردوں کو نشانہ بناتی ہو، جس کے نتیجے میں یہ گروہ دوبارہ اپنے قدم جمانا شروع کر چکے ہیں۔