کراچی ( اباسین خبر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کی ضامن ہے، اور اگر آج ہماری بہادر فوج نہ ہوتی تو ہمارا حال عراق، لبنان اور شام سے بھی بدتر ہوتا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے برطانوی شہر بریڈفورڈ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل حافظ عاصم منیر کی قیادت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سپہ سالار نہ صرف ملک کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں بلکہ معیشت کے استحکام اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بھی حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کا قیام پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے لیے ایک بڑا اقدام ہے، جو ملک کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرے گا۔
پاک فوج استحکام کی ضامن، اوورسیز پاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں: گورنر سندھ
4
پچھلی پوسٹ