پشاور ( اباسین خبر)پشاور ہائی کورٹ نے ججز اور عدلیہ کی سیکورٹی سے متعلق دائر درخواست پر سیکورٹی اجلاس کی رپورٹ طلب کرلی۔ قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے صوبے کے جنوبی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال کی خرابی اور عدلیہ کی سیکورٹی پر تشویش کا اظہار کیا۔رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ بیرسٹر اختیار نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ عدلیہ کی سیکورٹی سے متعلق 2 اجلاس ہو چکے ہیں، تاہم رپورٹ ابھی تک جمع نہیں کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ 30 دسمبر کو ججز کی سیکورٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا اور اب ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز کو بھی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ جنوبی اضلاع میں ججز اور بار ایسوسی ایشن کے لیے سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔عدالت نے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار نہ کرتے ہوئے رجسٹرار کی درخواست پر کیس کو 24 فروری تک ملتوی کیا اور کرم کی عدالتوں اور ججز کی سیکورٹی سے متعلق اجلاس کی رپورٹ طلب کرلی۔ بار کونسل کے ممبران سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس وقت تک فراہم کردہ سیکورٹی مناسب نہیں ہے۔عدالت نے اس معاملے پر مزید غور کے لیے سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی۔
عدلیہ کی سیکورٹی سے متعلق درخواست؛ سیکورٹی اجلاس کی رپورٹ طلب
6