کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)ایلون مسک نے اپنے چیٹ بوٹ گروک 3 کا اعلان کیا ہے جو چیٹ جی پی ٹی کا متبادل ہوگا۔ دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے ویڈیو کال کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے مسک نے گروک 3 کی جدیدیت اور صلاحیتوں کو اجاگر کیا، اور کہا کہ اس نے تجربات کے دوران موجودہ چیٹ بوٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔یہ چیٹ بوٹ ایکس اے آئی کی جانب سے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ مسک نے گزشتہ دنوں اوپن اے آئی کے غیر منافع بخش اثاثے خریدنے کے لیے 97.4 بلین ڈالر کی پیشکش بھی کی تھی، جو ایک اور قدم تھا جسے مصنوعی ذہانت کی اس کمپنی کے خلاف ایک چال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ایکس اے آئی نے 2024 میں گروک 2 ماڈل متعارف کرایا تھا، جو تصاویر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا، اور اس کے بعد اس ماڈل کو تصاویر کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت سے بھی لیس کیا گیا تھا۔ گروک 3 کو مزید جدید اور طاقتور بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
ایلون مسک کا ’گروک 3‘ چیٹ بوٹ متعارف کرانے کا اعلان
5