کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کر رہا ہے جس میں چیٹ لسٹ کے فلٹرز کو مستقل طور پر فعال کر دیا جائے گا، تاکہ صارفین کو چیٹ لسٹ میں بہتر سہولت مل سکے۔رپورٹس کے مطابق، کچھ بیٹا ٹیسٹرز جو گوگل پلے اسٹور کے ذریعے اینڈرائیڈ 2.25.4.12 اپ ڈیٹ ڈان لوڈ کریں گے، وہ اس نئے فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔ آنے والے ہفتوں میں یہ فیچر مزید صارفین تک پہنچایا جائے گا۔اس فیچر کے تحت، واٹس ایپ کھولتے ہی چیٹ فلٹرز ہمیشہ چیٹ لسٹ کے اوپر دکھائی دیں گے، جس سے صارفین کو چیٹ لسٹ میں سکرول کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس تبدیلی سے چیٹ نیویگیشن میں بہتری آئے گی اور فلٹرز فوری طور پر قابل رسائی ہوں گے۔
واٹس ایپ کا چیٹ فلٹرز کے حوالے سے نیا فیچر متعارف
5