5
لاہور( اباسین خبر)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی کارکردگی سے انہیں پریشانی ہو رہی ہے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ گورنر پنجاب کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، کیونکہ ان کی باتوں سے نہ وزیرِ اعظم بنے گا اور نہ ہٹے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جب سندھ کے تاجروں نے مریم نواز کی انتظامی کارکردگی کی تعریف کی تو وزیرِ اعلی سندھ نے اپنے ترجمانوں کو اس پر ردِ عمل دینے کی ہدایت کی۔ عظمی بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بیانات کا جواب دینا ہماری پالیسی نہیں، اور سندھ میں جو بھی پراجیکٹ شروع ہوتا ہے، ہم اس پر خوش ہوتے ہیں۔