لاہور( سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی کی رونمائی کے بعد بھارت میں ایک نیا تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے پہلی بار اپنی جرسی پر پاکستان کا نام درج کیا، جس نے بھارتی عوام میں غصے کی لہر پیدا کر دی۔ جرسی پر پاکستان کے نام کی موجودگی نے بھارت میں ہنگامہ مچا دیا، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو پاکستان کے نام کو لے کر تنازعہ کھڑا کرتے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں، جیسے کپتان روہت شرما، رویندرا جدیجا، ہاردک پانڈیا، اور ارشدیپ سنگھ کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جنہوں نے نئی جرسی میں فوٹو شوٹ کرایا ہے۔ اس جرسی میں ٹورنامنٹ کا لوگو تو موجود ہے ہی، مگر پاکستان کے نام نے تمام تر توجہ حاصل کر لی ہے۔ اس فیصلے پر بھارتی عوام میں شدید ردعمل آ رہا ہے، اور یہ ایک متنازعہ موضوع بن چکا ہے۔
پاکستان کا نام بھارتی کھلاڑیوں کے سینے پر سج گیا
5