5
پشاور( اباسین خبر)پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کو 35 دنوں کی حفاظتی ضمانت دے دی ہے اور حکم دیا کہ انہیں درج مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے۔ عمر ایوب کی درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبدالفیاض نے کی۔ عمر ایوب نے عدالت میں مقف اپنایا کہ ان کے خلاف 70 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایف آئی اے کے پاس ان کے خلاف کوئی انکوائری نہیں، تاہم اسلام آباد پولیس کے پاس 8 ایف آئی آرز درج ہیں۔ عدالت نے عمر ایوب کی درخواست نمٹاتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔