4
کراچی ( اباسین خبر)پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ فیصلے لیتے وقت اگر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا تو تشویش ہوتی ہے۔ انہوں نے ن لیگ کو مشاورت سے فیصلے کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک سال گزر چکا ہے اور سی سی آئی کی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔ شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ ملک کی خاطر ن لیگ کو سپورٹ کرتی آئی ہے، اور جب ن لیگ معاملات کو اس نہج پر لے آتی ہے تو رد عمل دینا ضروری ہوتا ہے۔