7
پشاور( اباسین خبر)پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی بیرون ملک سفر پر عائد پابندی کے معاملے پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے اعظم سواتی کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ ان کا نام پی این آئی ایل، پی سی ایل اور ای سی ایل سے نکال دیا جائے اور انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت دی جائے۔ اس فیصلے کے بعد اعظم سواتی اب بیرون ملک جا سکیں گے۔