پشاور( اباسین خبر)خیبر پختونخوا حکومت نے “دستک” پلیٹ فارم کے تحت موٹر وہیکل آٹومیشن سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے ذریعے گاڑیوں کی رجسٹریشن، فیس کی ادائیگی، ملکیت کی منتقلی، ٹیکس کی ادائیگی اور یونیورسل نمبر پلیٹس جیسے تمام امور ڈیجیٹائزڈ کیے جائیں گے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے وزیر اعلی ہاس میں اس سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کیا، جس میں صوبائی کابینہ کے اراکین، اسپیکر صوبائی اسمبلی، محکمہ ایکسائز کے حکام اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔وزیر اعلی علی امین خان گنڈاپور نے اس سسٹم کے ابتدائی طور پر ستمبر 2023 میں تجرباتی آغاز کی تفصیلات شیئر کیں، جس کے تحت 13,229 گاڑیوں کی رجسٹریشن، 71,654 واوچرز کی تکمیل، اور 6,437 گاڑیوں کی ملکیت منتقلی کی گئی۔ اس اقدام سے صوبائی حکومت کو 28 کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی حاصل ہوئی اور 13,738 گاڑیوں کو یونیورسل نمبر پلیٹس جاری کی گئیں۔نئے سسٹم کے تحت شہری اب گاڑیوں کی رجسٹریشن، فیس کی ادائیگی، اور یونیورسل نمبر پلیٹ کے لیے دفاتر کے چکر نہیں لگائیں گے، بلکہ یہ تمام خدمات آن لائن حاصل کی جا سکیں گی۔ اس اقدام سے گاڑیوں کی چوری اور غلط استعمال کے خلاف مثر تدارک ممکن ہوگا۔وزیر اعلی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم دیر سے ہی سہی، لیکن خوش آئند ہے اور ڈیجیٹائزیشن کے وژن کے تحت اس سسٹم کی تکمیل پر ایکسائز حکام کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹائزیشن سے نہ صرف شفافیت آئے گی بلکہ کرپشن کا خاتمہ اور محکموں کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔علی امین خان گنڈاپور نے اپنے خطاب میں حکومت کے اقدامات کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے وسائل کا دانشمندانہ استعمال کرتے ہوئے آمدن میں 49 فیصد اضافہ کیا ہے اور صحت کارڈ کے ذریعے سالانہ 11 ارب روپے کی بچت کی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات کے خاتمے کے لیے ایکسائز حکام کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس سنگین مسئلے کا مثر حل ممکن ہو سکے۔
خیبرپختونخوا میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن سسٹم کا اجراء
6