لاہور( اباسین خبر)5 اکتوبر کو ہونے والے جلا گھیرا اور تشدد کے تین مقدمات میں سلمان اکرم راجا، ضمیر جھنڈو، علی امتیاز وڑائچ سمیت دیگر ملزمان کو پولیس کی رپورٹ میں قصور وار قرار دے دیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت میں ان مقدمات کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جس میں سلمان اکرم راجا سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔دوران سماعت پولیس نے تھانہ اسلام پورہ کے مقدمے کی رپورٹ پیش کی، جس میں 7 ملزمان کو قصور وار قرار دیا گیا۔ عدالت نے اس مقدمے میں آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے تھانہ مستی گیٹ اور لاری اڈا کے مقدمات میں بھی تفتیشی رپورٹ طلب کی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 12 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔اس کے علاوہ، تھانہ شفیق آباد میں پولیس تشدد اور جلا گھیرا کے مقدمے میں بھی سلمان اکرم راجا، علی امتیاز وڑائچ، شبیر گجر سمیت دیگر ملزمان کو قصور وار قرار دے دیا گیا۔ عدالت نے ان ملزمان کی ضمانتیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لیں۔
جلا گھیرا کے مقدمات: سلمان اکرم راجا و دیگر پولیس رپورٹ میں قصور وار قرار
6