پشاور( اباسین خبر)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلی کے پی اعلی امین گنڈاپور کی میزبانی میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کی مجلس مشاورت کی دوسری نشست آج ہو گی۔بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ مجلسِ مشاورت کا عنوان دہشت گردی کے خلاف قوم کا اتحاد ہے اور یہ اجلاس بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر منعقد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مشاورتی اجلاس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف قومی اتحاد کی راہ ہموار کرنا اور قومی مسائل کے پائیدار حل کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ کرم میں امن عمل ڈی ریل ہونے کا کوئی امکان نہیں۔
سیاسی و مذہبی جماعتوں کی مجلسِ مشاورت کی دوسری نشست آج ہو گی: بیرسٹر سیف
7