6
پشاور( اباسین خبر)خیبر پختون خوا حکومت نے تمام اضلاع کے لیے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ صوبائی محکمہ منصوبہ بندی و ترقی نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس کے مطابق اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 4 ارب 32 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔پشاور اور سوات کے لیے 40، 40 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں، جبکہ مردان کو 32 کروڑ روپے، اپر دیر کو 28 کروڑ روپے اور ایبٹ آباد کو 23 کروڑ روپے کے فنڈز دیے گئے ہیں۔چارسدہ، صوابی، نوشہرہ اور مانسہرہ کو 22، 22 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔