کراچی ( اباسین خبر)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیر سے اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف گرفتاری کی کارروائی کی جائے گی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈبل کیبن گاڑیوں کے پچھلے حصے میں کسی بھی گارڈ کو اسلحے کی نمائش کی اجازت نہیں ہو گی۔ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی ضبطگی بھی پیر سے شروع ہو جائے گی۔شرجیل میمن نے مزید کہا کہ صرف رجسٹرڈ گاڑیاں ہی شو روم سے باہر نکل سکیں گی، اور گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹ ہونا ضروری ہیں۔ ٹرانسپورٹرز سے میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر کوئی بغیر لائسنس کے گاڑی چلائے گا تو اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حادثے یا فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کسی بھی اسپتال جا سکتے ہیں، اور ان کے علاج معالجے کے اخراجات سندھ حکومت ادا کرے گی۔صوبائی وزیر نے والدین سے درخواست کی کہ وہ کم عمر بچوں کو گاڑیاں نہ دیں۔ مزید یہ کہ شہر میں 200 سے زائد ای وی گاڑیاں کچرا اٹھا رہی ہیں، اور ترقیاتی کام بھی جاری ہیں۔شرجیل میمن نے یہ بھی بتایا کہ سول ایوی ایشن نے بی آر ٹی لائن پر کام کرنے سے فی الحال روکا ہے۔
پیر سے اسلحے کی نمائش پر گرفتاری ہو گی: شرجیل میمن
6