کابل ( مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان حکومت نے کابل کے وسط میں ایک 9 منزلہ تجارتی مرکز کا افتتاح کیا ہے جس سے دہائیوں سے جنگ زدہ شہر میں تجارتی، معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس منصوبے نے طالبان کو عالمی سطح پر حیران کن طور پر کثیر منزلہ کمرشل بلڈنگ کی تعمیر میں کامیابی حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔یہ تجارتی مرکز 34 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں 1300 سے زائد دکانیں، 1800 سے زائد گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش اور ایک بڑی مسجد شامل ہے۔ طالبان حکام کے مطابق، اس منصوبے کے لیے زمین ریاست نے فراہم کی تھی، جبکہ اسے سن اسکائی گلوبل کمپنی نے تعمیر کیا۔اس تجارتی مرکز کی آمدنی کا 30 فیصد طالبان حکام کو اور 70 فیصد سرمایہ کاروں کو دیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم کے دفتر کے چیف آف اسٹاف عبدالوسی خادم کے مطابق، اس مرکز میں بینکوں، کرنسی ایکسچینج آفس اور دیگر کاروباری اداروں کے لیے خصوصی جگہیں فراہم کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ، طالبان حکومت کی جانب سے بین الاقوامی معیار کی جدید تیل ریفائنری قائم کرنے کا بھی ارادہ ہے جس کی ابتدائی سرمایہ کاری 25 ملین ڈالر ہوگی اور اس کی قیمت بڑھ کر 35 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔
طالبان کا کارنامہ؛ جدید سہولیات سے آراستہ 34 ملین ڈالر کی 9 منزلہ تجارتی عمارت کا افتتاح
5