گوادر( اباسین خبر)گوادر میں بک فیئر 2025 کا شاندار افتتاح آر سی ڈی کونسل میں کیا گیا، جس میں نامور علمی، ادبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔مقررین نے اس کتاب میلے کو نوجوانوں میں کتب بینی کے فروغ اور فکری ترقی کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔تقریب کے دوران نوجوان لوک گلوکار یونس اور دیدگ بلوچ نے سکول کے بچوں کے ہمراہ اپنی فنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔بعد ازاں، ربن کاٹنے کی رسم کے ساتھ کتابوں کے سٹالز کا افتتاح کیا گیا، جہاں مختلف موضوعات پر کتابوں کی وسیع رینج نے قارئین اور زائرین کی بھرپور توجہ حاصل کی۔گوادر بک فیئر اتوار تک جاری رہے گا، جس میں ادبی و فکری نشستیں اور دیگر سرگرمیاں بھی منعقد ہوں گی۔
گوادر میں بک فیئر 2025 کا انعقاد، علمی و ادبی شخصیات کی شرکت
3