کو ئٹہ ( اباسین خبر)بلوچستان میں سی ٹی ڈی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا ایک منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی صحبت پور کے علاقے میں کی گئی، جہاں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع ملنے پر کشمور روڈ نوزبند کے علاقے میں دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور بیٹریوں کو برآمد کیا۔دہشت گردی کے اس منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے سی ٹی ڈی کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا، جس سے ایک بڑے سانحے کو روکا گیا۔ اس کارروائی کی بروقت اطلاع نے دہشت گردی کے حملے کو ناکام بنا دیا اور سکیورٹی فورسز کی اعلی کارکردگی کو ثابت کیا۔
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی؛ دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام
6