7
لاہور( اباسین خبر)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات بہت مضبوط ہیں۔ ایران کے 46ویں قومی دن پر منعقدہ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی قوم کی جانب سے ایران کو مبارکباد دی۔اسپیکر نے کہا کہ ایران کے ساتھ پاکستان کے تجارتی معاملات اور ثقافتی تعلقات بہت گہرے ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان گیس پائپ لائن معاہدہ بھی ان کی دوستی کا واضح ثبوت ہے۔ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ ایران کے قومی دن کے موقع پر دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم کرتے ہیں۔