6
کراچی ( اباسین خبر)سندھ ہائیکورٹ نے جناح اسپتال اور جناح سندھ یونیورسٹی کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت میں جناح اسپتال کو سندھ حکومت کے حوالے کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت، وکیل نے مقف اپنایا کہ وفاقی حکومت نے جناح اسپتال اور جناح سندھ یونیورسٹی کو 25 سال کے لیے سندھ حکومت کے حوالے کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق وفاق صوبوں کو کسی ادارے کا مخصوص فنکشن دے سکتی ہے، لیکن پورے ادارے کو نہیں۔سندھ ہائیکورٹ نے دونوں اداروں کو جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی۔