لاہور( اباسین خبر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے انتہاپسندانہ تشدد کے انسداد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں کسی بھی شدت پسندانہ سوچ کو پنپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں اور ہر سطح پر انتہاپسندی اور عدم برداشت کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ مریم نواز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سرزمین پاکستان پر شدت پسندانہ نظریات کو پروان چڑھنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت امن، رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور نوجوانوں کو انتہاپسندی کے بجائے علم، ترقی اور مثبت سوچ کی طرف راغب کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی حکومت کا مقصد ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جو برداشت، محبت اور یکجہتی پر قائم ہو، اور ایک محفوظ، ترقی یافتہ اور پرامن پنجاب بنانا ہے جو دنیا کے لیے امن اور برداشت کی مثال بنے گا۔
ملک میں شدت پسندانہ سوچ کو پنپنے کی اجازت نہیں دینگے: مریم نواز
6