اسلام آباد( اباسین خبر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں جواب جمع کرانے کے لیے مزید مہلت کی درخواست کر دی۔الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی زیر قیادت تین رکنی کمیشن نے کی۔ پی ٹی آئی کی نمائندگی بیرسٹر گوہر نے کی جبکہ اکبر ایس بابر بھی پیش ہوئے۔دوران سماعت، بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن سے مزید وقت دینے کی درخواست کی، کہا کہ درخواست گزار پہلے دلائل دیں گے اور بعد میں پی ٹی آئی کی جانب سے تفصیل سے دلائل دیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس دوران انہیں دستاویزات بھی فراہم ہو جائیں گی۔الیکشن کمیشن نے درخواست منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔
انٹرا پارٹی انتخابات کیس: پی ٹی آئی نے جواب کیلئے ایک بار پھر مہلت مانگ لی
12