اسلام آباد( اباسین خبر)آئی ایم ایف نے سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلیئر کرنے کے لیے مزید مہلت کی درخواست مسترد کر دی۔آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد نے کابینہ ڈویژن، پی ایم آفس، وزارت خزانہ اور وزارت قانون کے حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، جس میں آئی ایم ایف نے سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلیئر کرنے کے لیے اضافی وقت دینے کی درخواست مسترد کر دی۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق سرکاری افسران کے اثاثوں کی ڈیکلیئریشن کے حوالے سے مسودے پر مشاورت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیمی ڈرافٹ فروری تک آئی ایم ایف کو فراہم کر دیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اثاثوں کی ڈیکلیئریشن سے متعلق قانون سازی فروری کے بعد کی جا سکے گی، اور آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ سے شرائط کے مطابق بنچ مارک مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔نئے ایکٹ میں ترامیم کے تحت بچوں کے تعلیمی ادارے بتانے، گھر کی آمدن کے ذرائع اور میاں بیوی دونوں کے اثاثے بھی ڈیکلیئر کرنا لازمی ہوں گے۔ پاور آف اٹارنی تک کی معلومات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔ وزارت خزانہ کے حکام نے آئی ایم ایف سے معلومات کی پبلک رسائی میں نرمی کی درخواست بھی کی ہے۔
افسران کے اثاثے ڈیکلیئر کرنے کیلئے مزید مہلت کی درخواست مسترد
8