کراچی ( کامرس ڈیسک)سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 42 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 2903 ڈالر کی بلند سطح تک پہنچ گئی۔مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا۔ پیر کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4000 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 3 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 3429 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔چاندی کی قیمتوں پر بھی سونے کی قیمتوں کے اضافے کے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 43 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 373 روپے تک پہنچ گئی، اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 32 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 891 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اچانک بڑا اضافہ
12