واشنگٹن ( ہیلتھ ڈیسک)امریکا میں اس موسمِ سرما کا فلو وائرس انتہائی شدت اختیار کر چکا ہے اور اس نے گزشتہ 15 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ فلو وائرس کی شدت کا پتہ اس بات سے چلتا ہے کہ کتنے مریض اسپتالوں اور کلینکوں کا رخ کر رہے ہیں۔بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز (CDC) کے اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے ہفتے فلو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2009-2010 کے بعد کسی بھی موسمِ سرما کے فلو سیزن سے کہیں زیادہ تھی۔اگرچہ دیگر وائرل انفیکشنز، جیسے کورونا وائرس اور آر ایس وی، کو غلطی سے فلو سمجھا جا سکتا ہے، مگر کورونا وائرس کا پھیلا کم ہو رہا ہے اور آر ایس وی کا اثر بھی ختم ہوتا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود، فلو کے پھیلا کی شدت نے کئی امریکی ریاستوں میں اسکولوں کو بند کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔فی الحال، 43 امریکی ریاستوں میں فلو کے کیسز کی تعداد زیادہ یا بہت زیادہ رپورٹ کی گئی ہے، اور وائرس نے سب سے زیادہ جنوبی، جنوب مغربی اور مغربی ریاستوں کو متاثر کیا ہے۔
امریکا میں فلو وائرس نے 15 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
11