کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)دراز نے پاکستان میں آن لائن خریداری کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے “چوائس” نام سے ایک نئی کٹیگری متعارف کرائی ہے۔ اس کٹیگری میں 3 لاکھ سے زائد معیاری اور کم قیمت اشیا شامل ہیں جو مختلف اقسام میں دستیاب ہیں، جیسے کہ فیشن، روزمرہ ضروریات، بیوٹی و ہیلتھ، اور لائف اسٹائل کی مصنوعات۔”چوائس” کٹیگری میں صارفین کو بہترین قیمتوں پر معیاری مصنوعات فراہم کی جاتی ہیں، اور اگر آپ تین یا زیادہ اشیا خریدتے ہیں تو آپ کو مفت ڈلیوری کی سہولت بھی ملتی ہے۔ اس کے علاوہ، چوائس کٹیگری سے خریدی جانے والی اشیا 1 سے 3 دن کے اندر آپ کے دروازے تک پہنچ جاتی ہیں، اور صارفین کو 14 دن کی آسان اور مفت واپسی کی سہولت بھی دستیاب ہے۔یہ نئی کٹیگری دراز کے صارفین کے لیے خریداری کو مزید سستا، آسان، اور تیز تر بناتی ہے۔
پاکستانی صارفین کیلئے دراز ایپ پر نئی سستی کٹیگری متعارف
11