کوئٹہ ( اباسین خبر)پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر برائے صحت، بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ الیکشن میں کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کام کر رہے ہیں اور حلقہ پی بی 39 کوئٹہ کے باسیوں کے لیے روزگار، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، پینے کا صاف پانی، کھیلوں کے لیے گرانڈز اور دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے۔بخت محمد کاکڑ نے ان خیالات کا اظہار اپنی رہائش گاہ پر علاقے کے معتبرین، سیاسی، سماجی شخصیات، علما اکرام اور ووٹرز و سپورٹرز کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو حلقہ کے عوام نے ووٹ دے کر انہیں ایوان تک پہنچایا اور وہ ایک سال سے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی بی 39 کی تقدیر بدلنے کے لئے بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات پر کام کر رہے ہیں اور اس حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور صاف پانی کی فراہمی جیسے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان کا وژن عوام کی خوشحالی اور ترقی ہے اور وہ اس کے لیے پرعزم ہیں۔
الیکشن میں کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائوں گا،صوبائی وزیر صحت
8