کراچی( اباسین خبر) بنگلا دیش کے نیول چیف ایڈمرل نظم الحسن نے کہا ہے کہ سمندری تحفظ کے لئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔ پاک بحریہ کی کثیرالقومی امن مشق کے چوتھے روز امن ڈائیلاگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نظم الحسن نے کہا کہ خطے میں امن و امان کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے، اور اس میں میری ٹائم سکیورٹی کے حوالے سے دوطرفہ تعاون انتہائی اہم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ایڈمرل نظم الحسن نے اس بات پر زور دیا کہ امن مشقیں خطے کے امن اور استحکام میں اہم کردار ادا کریں گی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے میری ٹائم سکیورٹی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو ضروری قرار دیا۔
سمندری تحفظ کیلئے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں: نیول چیف بنگلا دیش
9